ایلوس پریسلے کے 2 ذاتی طیارے نیلامی کیلئے پیش

Elvis Presley Arcraft

Elvis Presley Arcraft

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پریسلے کے 2 ذاتی طیارے نیلامی کیلئے پیش کردئیے گئے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں معروف نیلام گھر جولینز آکشنز کے تحت کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پریسلے کے 2 ذاتی طیارے نیلامی کیلئے پیش کردئیے گئے ہیں۔ لیزا میری اور ہاؤنڈ ڈاگ ٹو نامی یہ دونوں طیارے آنجہانی ایلوس پریسلے نے اپنے انتقال سے 2 سال قبل 1975ء میں 42 سال کی عمر میں 2 لاکھ 50 ہزار اور 9 لاکھ ڈالر میں خریدے تھے۔

کانویئر 880 جیٹ کو اپنی صاحبزادی لیزا میری کے نام پر جبکہ لاک ہیڈ جیٹ اسٹار کو ہاؤنڈ ڈاگ ٹو کا نام دیتے ہوئے ایلوس پریسلے نے ان دونوں طیاروں کا انٹیریئر خود ڈیزائن کیا تھاجس میں سونے کا پانی چڑھے نلکے، چمڑے کی سیٹس اور گلائیڈنگ واش بیسن سمیت دیگر پر تعیش آسائشات کا خیال رکھا گیا ہے۔

جولینز آکشنز کی انتظامیہ کی جانب سے ان دونوں طیاروں کی 10 ملین (1کروڑ) سے 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئیں جسکے لیے تمام خواہشمند افراد کی بولیاں بند لفافوں میں پیشگی حاصل کی جائینگی۔