سال 2014ء پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے خاص کامیابیاں نہ سمیٹ سکا

Cinema

Cinema

کراچی (جیوڈیسک) سال 2014ء ویسے تو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کچھ خاص کامیابیاں تونہ سمیٹ سکا، تاہم سینما انڈسٹری نے اپنے پیر ضرور مضبوط کئے۔ کئی نئے سینماگھر فلمی صنعت کا حصہ بنے ۔پچھلے سال پاکستانی سینما گھروں میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور لالی وڈ کی 90سے زائد فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔بالی وڈ کی فلمیں ہیپی نیو ائیر،پی کے، سمیت 48 بھارتی فلمیں ریلیز ہوئیں۔

بالی وڈ کی فلموں کی ریلیز پر پاکستانی پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز سینمااندسٹری سے کچھ نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ہالی وڈ کی فلمیں بھی سینما انڈسٹری کے لئے اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ پچھلے برس کئی بند سینماگھر جدید انداز میں تیار کر کے دوبارہ کھولے گئے تو کئی نئے سنیما گھر بھی تعمیر ہوئے۔ سینما مالکان رواں برس مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے پرامید ہیں۔ سینما مالکان کے مطابق سال 2015ء میں ملکی اور غیر ملکی فلموں کے لئے بیک وقت 60سےزائدسنیما اسکرین ملیں گی جو سینما اندسٹری کے ساتھ پاکستان فلمی صنعت کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔