پشاور میں کھیتوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

Dead Body

Dead Body

پشاور (جیوڈیسک) بڈھ بیر میں کھیتوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں کھیتوں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، تمام افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول افراد میں سے دو کی شناخت فہیم اور احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد کا تعلق ماشو خیل سے ہی ہے۔

ہلاک کئے جانے والوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ شواہد کی روشنی میں امکان ہے کہ تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔