دمشق (جیوڈیسک) شام اور عراق میں داعش کے خلاف برسرپیکار کرد جنگجوؤں نے ترک سرحد سے متصل علاقے میں داعش کو پسپا کرکے بیشتر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک کی سرحد سے متصل شام کے اہم قصبے کوبانی میں گزشتہ 4 ماہ سے داعش کے خلاف برسر پیکار کرد جنگجوؤں نے عراقی پیش مرگا فورسز کے ہمراہ شدید مزاحمت کرتے ہوئے داعش کو پسپا کردیا ہے، جس کے بعد کوبانی کے 80 فیصد علاقے کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے، تاہم کوبانی کے دو مشرقی اضلاع پر دولت اسلامیہ کا اب بھی قبضہ ہے۔
واضح رہے کہ کوبانی میں لڑائی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ترکی میں پناہ گزین ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔