بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 06/01/2015

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعات اللہ کے مومنوں پر احسان عظیم ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیق کائنات لفظ کائنات اور مرکز کائنات ہیں آپ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا پروفیسر امین الدین نے سٹی میلاد کمیٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ کی طرف سے منعقد محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرور کونین نے مثالی اور اصولی معاشرے کی بنیاد رکھی جس میں تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملے پاکستان کے مسائل اور بحرانوں کا حل سرور کونین کے دامن رحمت سے وابستہ ہے قوم دہشت گردی، فرقہ واریت اور بدامنی کے خاتمے کیلئے سرور کونین کے پرچم تلے متحد ہو جائیں محفل میلاد کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، صدر کشمیر فریڈ م موومنٹ خالد پرویز بٹ، صدر انجمن تاجران حاجی عبداللہ، تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی، مولانا پروفیسر امین الدین ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم نے میلاد کے موقع پر بہترین لائٹنگ کرنے ، بہترین سجاوٹ کرنے ، بہترین رپورٹنگ کرنے اور بہترین نعت خواں اور مختلف شخصیات کو شیلڈ دی۔

Prize Distribution Ceremony Miladun Nabi

Prize Distribution Ceremony Miladun Nabi

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محسن انسانیت کی ولادت باسعادت پوری انسانیت میں امن اور مساوات کی نوید لے کر آئی آپۖ کی ولادت باسعادت نے دنیا کی ناہمواریوں کوختم کیا انسانوں میں رنگ و نسل کی تفریق مٹاکر پوری دنیا کو گہوارہ امن بنایا جو لوگ دنیا میں دہشت گردی، بدامنی، انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں اگر چہ وہ لبادہ اسلام اوڑھے ہیں لیکن ان کا رحمت اللعالمین نبیۖ اۖخرالزمان کے پیغام امن اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کااظہارپیپلز پارٹی سٹوک آن ٹرنٹ کے نوجوان راہنما اور بزنس مین چوہدری دلشاد احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے اور نام نہاد جہاد کی طرف ترغیب دینے والے باطل عقیدوں پر ہیں ،اسلام امن کا مذہب ہے والدین اساتذہ اور کمیونٹی رہنمائوں کو اپنی نوجوان نسل کو داعش یا دیگر نام نہاد جعلی تنظیموں کی طرف سے ترغیب جہاد آقارحمت العالمین کی تعلیمات کے سراسر منافی ہے، ان سے بچنا اور بچانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محبت مصطفیٰ اصل دین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کی تعمیر و ترقی میں بلا تخصیص اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا میونسپل کمیٹی کے تمام وسائل بھمبر کے لوگوں کی امانت ہیں جو پوری ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرونگا میرے دفتر کے دروازے بھمبر کے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں عوام مسائل کی نشاندہی کریں ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے سنیئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مقامی لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ جسے ادنیٰ کارکن کو یہ عزت بخشی ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ پیپلز پارٹی کی امانت ہے وہ جب چاہے واپس لے سکتی ہے اپنی تعیناتی کے دوران حکومت اور پارٹی کی نیک نامی کیلئے کام کرونگا اپنی صلاحیتیوں اور میونسپل کمیٹی کے وسائل کو لوگوں کی بلا تخصیص خدمت کیلئے صرف کرونگا انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم راجہ انور مرحوم نے بھی بطور چیئرمین بلدیہ بھمبر لوگوں کی بھر پور خدمت کی اور بھمبر شہر کے اندر تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھی میں اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھمبر کے لوگوں کی خدمت کرونگا میونسپل کا فنڈز جہاں بھی استعمال ہو گا وہ زمین کے اوپر نظر آئیگا بھمبر شہر کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کی حدود کے اندر صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کئے ہیں آنے والے دنوں میں باقاعدہ ہفتہ صفائی مہم منائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سیاسی و سماجی راہنما ملک عابد حسین آف چڑویالہ نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کا دورہ کیا مریضوں کیلئے 5 لاکھ روپے نقد عطیہ دیا تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سیاسی و سماجی راہنما ملک عابد حسین آف چڑویالہ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا ڈائیلاسز کے مریضوں سے ملاقات کی اور مریضوں کیلئے 5 لاکھ روپے کا نقد عطیہ بھی دیا اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، معروف بزنس مین راجہ محمد رفیق، راجہ محمد اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، ٹھیکیدار چوہدری محمد رزاق، پروفیسر اصغر شاد، عتیق الرحمن برسالوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ملک عابد حسین نے کہا کہ بھمبر جیسے پسماندہ علاقے کے اندر ڈائیلاسز کی فری سہولیات دینا صدقہ جاریہ ہے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے ہم پہلے بھی ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔