کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے بھارتی جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کر دیا

Peoples Democratic Party

Peoples Democratic Party

کشمیر (جیوڈیسک) کشمیر میں ڈھونگی انتخابات کے بعد حکومت بنانےکی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنےوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید نے کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا اعلان کر دیا ہے اس سے قبل محبوبہ مفتی نے بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دیا تھا خیال رہے کہ جموں وکشمیر کے حالیہ اسمبلی الیکشن میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی۔

اور پی ڈی پی اٹھائیس سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھری ہے۔ بی جے پی پچیس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جب کہ نیشنل کانفرنس کو پندرہ اور کانگریس کو بارہ سیٹیں ملی ہیں۔