بھمبر کی خبریں 6/1/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان واپڈا اور اس کی ذیلی سپلائی کمپنیز کی طرف سے بھمبر میں بجلی کی طو یل ترین لو ڈشیڈنگ جاری ہے جس کیوجہ سے چھوٹے کاروباری طبقے کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے علاوہ ازیں گھر یلو زند گی بھی بر ی طر ح مفلو ج ہے با لخصوص نو مو لود بچے ،ما ئیں ،بو ڑھے ،مردوخوا تین اور بیما ر لا چا ر مر یض بھی بر ی طر ح متا ثر ہو کر رہ گئے ہیں اور یہ سلسلہ آزاد کشمیر بھر میں جا ری ہے لیکن بھمبر میں کچھ زیادہ ہی لو ڈ شیڈ نگ ہو رہی ہے بلکہ بجلی کی تر سیل نہ ہو نے کے برا بر ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر تا جر ایکشن کمیٹی نے کشمیر پر یس کلب میں اپنا احتجا ج ریکا رڈ کروا تے ہوئے کیا اس موقع پرصدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹر عبدا لشکو ر را جہ،انجینئر خا لد پرویزبٹ ،کمانڈررا جہ مسعوداقبال ،چو ہدری فیصل جا وید ،چو ہدر ی سا جد بھی مو جو دتھے انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے کہا کہ الیکٹر ک سپلا ئی کمپنیا ں ہمارا متحا ن نہ لیں بصورت دیگر ہم ان کے نما ئندوں کو گرڈ اسٹیشن سے نکا لنے پر مجبو ر ہو نگے ہم پر امن شہر ی ہیں پر امن ہی رہنے دیں ورنہ بھمبر کے شہر ی ،تا جر ،ویلڈرز،ٹیلرز ،حجا م ،کا ر پینٹرز ،فو ٹواسٹیٹ ،ریسٹو رنٹس سمیت ہا تھ سے کا م کر نے وا لے دیگر کا ر یگر ز حکومت آزا د کشمیر اور حکومت پا کستا ن کے خلا ف ہڑ تا ل کر نے کے لئے سڑ کو ں پر آنے کے لئے تیا ر ہیں ہم ضلعی ایڈ منسٹر یشن کو بھی با ور کرادینا چا ہتے ہیں کہ وہ عو امی مسائل کے سلسلہ میں بروقت متعلقہ محکمہ جا ت نو ٹس لیکر عوام پر اپنا اعتما د بحا ل کر یں انہو ں نے کہا کہ کبھی کبھی سلگنے وا لی ایک چنگا ری پو رے جنگل کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ہونہار طلبہ ملک و قوم کے تابناک مستقبل کی ضمانت اور قیمتی سرمایہ ہیں ،19 سال قبل ریڈ کے نام سے جس تحریک کا آغاز کیا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے،جس کے سایے سے ہونہار طلبہ اپنے علم کی پیاس بجھا رہے ہیں چھوٹے سے علاقے برسالی کے ہونہار طلباء اسامہ بن شبیر،کائنات قربان ،علی رضااورفخرالنساء نے فقید المثال کامیابی سے ہمارے سر فخرسے بلند ہوگئے ،یہ ہونہار طلباء باقی کے لیے بھی قابل تقلید ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل مینجرریڈ فائونڈیشن ضلع بھمبر صابر حسین صابر نے برسالی کے ہونہار و پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا اہتمام ریڈ فائونڈیشن سکول برسالی نے کیا تھا ،تقریب کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم چوہدری عبدالستار نے کی ،اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب چوہدری عبدالستار ،ضلعی صدر ٹیچرز آرگنائزیشن بھمبر چوہدری محمد اکرم ،چوہدری عتیق الرحمان برسالوی،پرنسپل ادارہ چوہدری صفدر حسین ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ٹیچرز آرگنائزیشن چوہدری محمد شبیر،نبیلہ الیاس نے کہا کہ اگر طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا عمل جاری رہا تو اس میں کوئی شک کہ ہم کھویا ہوا مقام حاصل نہ کر سکیں ،موجودہ دور مقابلے کا ہے ،ریڈ نے آزاد کشمیر سمیت ضلع بھمبر میں جو مقام بنایا اس کی کہیں نظیر نہیں ملتی اس موقعہ پرطلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہونہار طالبہ کائنات قربان نے کہا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو جو مقام ملا ہے اس میں اساتذہ اکرام کی رہنمائی ،والدین کی شفقت اوران کی بھرپور محنت شامل ہے ،وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے وطن عزیز کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ،ایف ایس سی اور میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے چاروں طلبہ اسامہ بن شبیر،کائنات قربان ،علی رضا قربان اور فخر النساء صدیق میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ،تقریب سے قبل مہمانان گرامی جب پنڈال میں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں ،ریڈ فائونڈیشن سکول برسالی کے طلبہ نے ترانے بھی پیش کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدا رت طا رق محمود ثا قب منعقد ہوا اجلا س میںمیر پو ر کے سینئر صحا فی حا جی رضوان اکر م کے چچا کی اچا نک وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کااظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوا نی اور ورثا ء کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہا ر کیا گیا اجلاس میںاجلاس میں نا صر شر یف بٹ ،را جہ نعیم گل ،چو ہدر ی عا طف اکر م ،ملک شو کت حسین ، عز یز الر حمن ناز ، چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،جہا نگیر پا شا ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،قاضی انصر زما ن ،فیصل صغیر شمیم ،مرزا ندیم اختر ،شیراز پرو یز مشتاق،سلیم سا گر ،عا بد ذبیر ،چو ہدر ی ارشد محمو دغا زی ،را جہ وحید مراد ،محمدیٰسین تبسم اور را شد سبحا نی نے بھی شر کت کی ۔