آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداران کا اعلان

فیصل آباد (پ۔ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ چوہدری محمد ندیم سندھو ضلعی چیئرمین، جاوید اقبال ضلعی صدر کے لئے منتخب ہو گئے۔

ضلعی جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری عارف سندھو، ضلعی فنانس سیکرٹری رانا خلیل احمدخاں ہوں گے۔فیصل آباد تحصیل کے صدرکے لئے شیخ غلام سرور اور تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری گلزار حسین منتخب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز دھاندرہ کے مقامی سکول میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر ان عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر رانا مقرب الہی، چوہدری اسلم بٹ، میاں ندیم احمد، حافظ محمود الحسن، زاہد رشید بسرا، محمد طارق، فتح محمد صابر، عبدالستار طاہر و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ انتخاب سال 2015 کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کی صورتحال، ٹیلنٹ ایوارڈ و دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Elected Member 2015 Private Schools Fsd

Elected Member 2015 Private Schools Fsd