لندن (جیوڈیسک) عمران خان نے لندن میں اپنے دونوں بیٹوں کو اپنی شادی پر اعتماد میں لیا ہے، تاہم جمائما خان سے اُن کی ملاقات نہیں ہوئی۔
خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو بتایا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں ۔غیر ملکی اور پھر مقامی میڈیا میں عمران خان کی شادی کی خبریں آنے کے بعد خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں عمران خان کا مختصر دورہ اسی مقصد کے لئے تھا کہ وہ شادی کے بارے میں اپنے بیٹوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔
عمران خا ن نے لندن میں اپنی سابقہ ساس کے گھر بیٹوں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے بیٹوں کے لئے پریشان کن صورتحال ضرور ہے اور وہ اس بات سے خوش نہیں ہیں تاہم وہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اگر عمران خان نے ریحام خان سے شادی کرلی ہے یا کرنے جارہے ہیں تووہ عمران خان کے اس فیصلے کے ساتھ نہیں ہیں ۔عمران خان نے دھرنے میں تقریر کے دوران شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھاکہ پوری خوشخبری دوں گا۔