پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں آسکی

Public Transport

Public Transport

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں آسکی، ضلعی حکومت نے کرایوں میں فوری کمی نہ کروائی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مہر محمد صدیق مہر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کے باوجودٹرانسپورٹرز حضرات نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جو ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی و غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے پرانے کرائے ہی نافذالعمل ہیں،ضلعی حکومت محض زبانی جمع خرچ کے ذریعے عوام کو طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر کرایوں میں کمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے جس کی ذمہ دار ضلعی حکومت ہو گی۔