کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل بار کروڑ کے الیکشن میں 3 گروپ سامنے آگئے۔ زاہد عزیز گجر اور اخلاق احمد خان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع۔ اس وقت تک زاید عزیز گجر گروپ کا پلڑا بھاری۔
تفصیل کے مطابق 11 جنوری کو ہونے والے تحصیل بار کروڑ کے الیکشن میں صدارت کیلئے چوہدری زاہد عزیز گجر ، پینل میں جنرل سیکریٹری شہزاد جکھڑ ، صدارت کیلئے اخلاق احمد خان ، پینل میں جنرل سیکریٹری عرفان قادری ، اور صدارت کیلئے صدیق اکبر کھرل اور پینل میں جنرل سکیریٹری اظہار کاہلو امیدواروں میں شامل ہیں۔
جبکہ نائب صدر ملک اورنگزیب سیال ، جوائنٹ سیکریٹری شمس الدین سیہڑ ، فنانس سیکریٹری شیخ عارف محبوب پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم میں گھر گھر جا کر وکلاء سے ووٹ مانگنے اور اثرو رسوخ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔