اعتزاز حسن اور سانحہ پشاور کے بچوں کے ناموں سے روڈ منسوب کرنیکی قرارداد منظور

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب مشترکہ قرارداد پیش کی جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہنگو سے کوہاٹ تک سڑک کو شہید اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کیا جائے۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے بچوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی ترمیمی بل جبکہ حساس اور انتہائی حساس مقامات کی سکیورٹی ترمیمی بل 2014 بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ اجلاس میں دوسرے بلز اور قراردادیں بھی پیش کی گئیں اجلاس جمعہ کے روز تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔