لاہور: پاک بھارت دوستی بس سروس واہگہ بارڈر تک محدود

Bus Service

Bus Service

لاہور (جیوڈیسک) دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاک بھارت دوستی بس سروس کو واہگہ بارڈر تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی دوستی بس سروس کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر واہگہ بارڈر تک محدود کر دیا گیا ہے۔

دوستی بس سروس کا ایک ٹرمینل لاہور گلبرگ اور دوسرا ننکانہ صاحب میں ہے، دونوں کو واہگہ بارڈر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت سے آنے والے شہریوں کو واہگہ بارڈر پر ہی اتارا جا رہا ہے جبکہ بھارت جانے والے شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت واہگہ بارڈر پہنچ رہے ہیں۔