ملتان: کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو کچھ دیر میں پھانسی دی جائےگی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں آج سزائے موت کے 2 قیدیوں کو کچھ دیر بعد پھانسی دی جائے گی، جیل ذرائع کے مطابق سزائے موت کے دونوں قیدیوں کا طبی معائنہ مکمل لیا گیا ہے۔ دونوں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔احمد علی اور غلام شبیر کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج صبح انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ احمد علی عرف شیش ناگ نے 7 جنوری 1998 ءکو ریلوے روڈ پر واقع ایک دُکان پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کیا تھا

اب 17 سال بعد احمد علی کو 7 جنوری 2015 ءکو پھانسی دی جارہی ہے، پھانسی پانے والے دوسرے مجرم غلام شبیر کا تعلق خانیوال کے علاقے تلمبہ سے ہے، اس نے 2000 ءمیں ڈی ایس پی نواز خان اور ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا، ان دونوں مجرموں کو ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی برقرار رکھا اور صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں آج پھانسی دے دی جائے گی۔

دونوں مجرموں کے ورثا سے ان کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی ہے۔ دونوں مجرموں کو کچھ دیر بعد پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔