ٹیسٹ چیمپئن شپ اعزازات، جنوبی افریقہ نے ٹرافی اور انعامی رقم جیت لی

South Africa Cricket Team

South Africa Cricket Team

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) سال بھر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا گیا۔ ایک سو چوبیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جنوبی افریقہ کو 5 لاکھ ڈالر کا انعامی چیک اور ٹرافی سے نواز دیا گیا۔

انعامات دینے کی تقریب جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوئی جہاں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈرسن نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخصوص ٹرافی اور پانچ لاکھ ڈالر کا چیک کپتان ہاشم آملہ کو دیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی دوڑ میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا۔ انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر کا حقدار قرار پایا۔ رینکنگ کی دوسری نمبر کی ٹیم آسٹریلیا کو 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔

تیسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی حقدار قرار پائی۔ ٹیسٹ سیزن کی رینکنگ میں چوتھے نمبر کی ٹیم پاکستان کو ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

رینکنگ کی سرفہرست ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹار کپتان گریم اسمتھ اور آل راؤنڈر جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ کے باوجود جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون آنا بڑا اعزاز ہے۔