امریکی کانگریس کے نو منتخب سینیٹروں نے حلف اٹھا لیا

American Congress Oath

American Congress Oath

واشنگٹن (جیوڈیسک) نائب صدر جو بائیڈن نے چونتیس سینٹروں سے حلف لیا۔ جن میں تیرہ نئے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے وسط المدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی نے حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست دی تھی۔ 2007 سے حزب اختلاف کی رہنمائی کرنے والے سینیٹر مچ میکونل اب سینیٹ کے سربراہ ہوں گے۔

میکونل نے خصوصی تقریب میں حلف اٹھایا۔ تقریب میں انکے اہلخانہ نے بھی شرکت کیَ۔