بھتہ وصولی، ملزم کو 12سال قید، 75 ہزار جرمانہ

Imprisoned

Imprisoned

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بھتہ وصول کرنے کے مقدمے میں ملوث طلحہ حسین کو 12 سال قید اور 75 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مقامی پراپرٹی ڈیلر شہریار سے بھتہ وصول کیا تھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو قید و جرمانے کی سز اسنا دی۔