ضلع کے 88 فیصد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ناقص قرارانتظامات کاغذوں تک محدود

Security

Security

سرگودھا (جیوڈیسک) عملی اقدامات سست روی جبکہ کاغذی کاروائیاں تیزی سے جاری، ضلع میں نفری اور وسائل کے شارٹ فال کی وجہ سے 88 فیصد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عملدرآمد نہ ہو سکا، ان میں حساس ترین اور حساس قرار دیئے گئے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں، جن کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے 12 جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مانیٹرنگ ادارے نے روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی شرح صرف پانچ فیصد جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں 12 فیصد سکیورٹی امور کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے

ان میں بھی نقائص ہیں، دوسری طرف حساس ترین قرار دیئے گئے تعلیمی اداروں پر سرکاری سکیورٹی تعینات کرنے میں نفری کا شارٹ فال آڑے آ رہا ہے، ضلع کے تھانوں میں پہلے ہی نفری کم ہے اور اہم مواقع پر پی سی سے عارضی نفری منگوائی جاتی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر مستقل پولیس نفری اور گشت کیلئے ٹیمیں لگانے کیلئے ضلعی افسران کو بھی شدید مشکلات در پیش ہیں، چند ایک سرکاری سکولوں کی چار دیواری کا کام شروع تو کیا گیا مگر سکولوں کی اکثریت پانچ سے چھ فٹ چار دیواری پر مشتمل ہے، اسی طرح حکومتی گائیڈ لائن میں شامل دیگر سکیورٹی امور واک تھرو گیٹ، خار دار تاروں ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب وغیرہ پر عملدرآمد وسائل کی عدم دستیابی کے باعث مشکل نظر آر ہی ہے۔