مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مولانا شبیر عثمانی کی درخواست ضمانت خارج

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مولانا شبیر عثمانی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹڑ نیب اکبر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ مفتی شبیرعثمانی مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ہیں۔ ملزم پر چھ کروڑ روپےغبن کا الزام ہے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ ملزم کی ضمانت مسترد کر چکا ہے۔ سپریم کورٹ بھی فیصلے کو برقرار رکھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔