سوات و گردو نواح میں زلزلہ، شدت 4 ریکارڈ کی گئی

Earthquake

Earthquake

سوات (جیوڈیسک) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے، جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔