اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ ترامیم آئین کا باضابطہ حصہ بن گئی ہیں۔
آئین کے تحت 21ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ بل کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کردیئے ہیں، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اب یہ ترامیم آئین کا حصہ بن گئی ہیں اور آج ہی سے لاگو ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترامیم منظور کی تھیں جس کے تحت 2 برس کے لئے فوجی عدالتوں کا قائم کی جانی تھیں جن میں دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی تیز سماعت ہو گی۔