آصف زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Posted on January 7, 2015 By Geo4 Webmaster اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Asif Ali Zardari
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صرر آصف علی زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
آصف علی زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے موقع پرآصف علی زرداری کے وکیل فارق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا ہے کہ مقدمے کے حقائق کو سٹڈی کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔
فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ آصف علی زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت بارہ سال کے بعد ہو رہی ہے۔