کوڑا کرکٹ، کچرا اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور گلیوں میں پھیلانے کی روک تھام پر عائد پابندی پر عملد رآمدکرنے کی ہدایت

کراچی: ضلع بلدیات کورنگی کا ضلعی حدود میں شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کااعلان کرتے ہوئے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور تمام زونز کے فوکل پرسنز کے ہمراہ شاہ فیصل ،لانڈھی اورکورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایا کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا کر بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاشوں کو بروئے کار لایا جائے عبدالراشد خان نے عوام کو یقین دلا یا کہ صفائی و ستھرائی ،تجاوزات کا خاتمہ اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا یا جائے۔

Administrator Korangi Abdul Rashid Khan

Administrator Korangi Abdul Rashid Khan