برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں اسلامی اقدار کے فروغ کے حق میں اور مخالفت میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، دونوں اطراف سے ہزاروں افراد ان ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
مختلف شہروں میں (پیگیڈا) پیٹریاٹک یورپینز آگیسنٹ اسلامائزیشن نامی انتہا پسند تنظیم کے زیر اہتمام اکتوبر 2014 ء سے ہر ہفتے ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔
گزشتہ روز بھی جرمن دارالحکومت برلن، ہمبرگ سمیت دیگر شہروں میں مذکورہ تنظیم نے اسلامی اقدام اور پھیلائو کے خلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی۔
برلن میں اسلام مخالف ہزاروں افراد نے مارچ کیاپولیس کے مطابق 5 ہزار افراد شریک تھے،ردعمل کے طور پر مسلمانوں کے حق میں بھی مہم شروع ہو گئی ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔