پنجاب کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

Educational Institutions

Educational Institutions

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب کے 7سو سے زائد عسکری تعلیمی اداروں ،مشنری اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے تین ہزار سے زائد تعلیمی اداروںکو سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جن تعلیمی اداروںکوگذشتہ سالوں میں دھمکیاں ملیں ان کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گااور وہاں پولیس کی اضافی نفری بھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جن تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل نہیں انہیں ابھی بند رکھے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔