محمد افضل شاہین کو ضلع بھر میں محنتی سکول ٹیچر ہونے پر تعریفی اسناد دی جائیں

Mohammed Imran Salafi

Mohammed Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد افضل شاہین کو ضلع بھر میں محنتی سکول ٹیچر ہونے پر تعریفی اسناد دی جائیں، انہوں نے سال 2014 میں بھی بلا ناغہ پڑھا کراپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا، اس سے قبل انہوں نے اپنی شادی اورولیمے والے دن بھی اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے کر فرض شناسی کی ایک مثال قائم کی تھی۔

انہوں نے 2014 ء میں اپنے سکول میں صرف ایک چھٹی کی اور چھٹی والے دن بھی پڑھا کر سب سے بہترین ٹیچرہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ دوران سال بیمار ی کی حالت میں بھی اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے کر قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کام ،کام اورکام پر عمل کیا۔

سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس سکول ٹیچر کی ضلع بھر میں میثال نہیں ملتی، ایسے فرض شناس اور محنتی ٹیچر کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سند دی جائے۔