پیرس جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مقامی ہفت روزہ اخبار کے دفتر پر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایکشن شروع کر دیا ہے۔
واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دوسری جانب فرانس کے صدر اولاندے نے واقعے پر بڑے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس میں ماضی میں بھی دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔ اخبار کے دفتر پر حملہ دہشتگردی ہے۔ واضع رہے کہ پیرس کے مقامی ہفت روزہ چارلی ہیبڈو نے 2006ء میں توہین آمیز خاکے چھاپے تھے۔