دہشت گرد اکرم لاہوری کوکل پھانسی دی جائے گی

Hanging

Hanging

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کل صبح ساڑھے 5 بجے دہشت گرد اکرم لاہوری کو پھانسی دے دی جائے گی۔جیل ذرائع کے مطابق دہشت گرد اکرم لاہوری سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدر کے بھائی امتیاز حیدر کے قتل، مومن پورہ میں 24 افراد کے قتل ،راولپنڈی میں ایرانی کیڈٹس پر حملے اور ایرانی سفیر صادق گنجی قتل کیس سمیت 30 سے زائد فرقہ وارانہ کیسز میں ملوث تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے بھی 50 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ دہشت گرد اکرم لاہور کو سزائے موت کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔