گوادرکے قریب مچھیروں کے جال میں نایاب نسل کا کچھوا پھنس گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گوادر کے قریب مچھیروں کے جال میں نایاب نسل کا کچھوا پھنس گیا۔ نمائندہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق کچھوا لیدر بیک نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

لیدر بیک کچھوے کا اوپری خول انتہائی نرم ہوتا ہے جبکہ کچھوے کی لمبائی 45 سینٹی میٹر ہے۔ معظم خان کا کہنا ہے کہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے اس کچھوے کی عمر 100 سال سے بھی زائد ہوتی ہے۔