اکیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں منظور ہو چکی ہے

سبی (محمد طاہر عباس ) آئی جی ایف سی بلوچستان شاہد اعجاز نے کہا کہ اکیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں منظور ہوچکی ہے جس کے بعد بہت جلد ملٹری کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ملٹری کورٹس کے ذریعے ہم دہشت گردوں کو کیفر دار تک پہنچا کر عوام کو انصاف فراہم کریں گے صوبے میں معیاری تعلیم دلانے کیلئے ایف سی ساڑھے پانچ ہزار بچوں کو تعلیم مہیا کررہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ سیکیورٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی، صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ، سابق ضلع ناظم سبی میر حیر بیار خان ڈومکی ، کمانڈنٹ سبی سکائوٹس احسن زیدی، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی، ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، سابق تحصیل ناظم میر اصغر مری، میر اسماعیل چھلگری ، میر جلال خان بگٹی ، ڈاکٹر جمال مری، میر صاحب جان مری، وڈیرہ طوطی خان مری، منگے خان راہجہ ، گل محمد مری ، سمیت ضلعی افیسران و قبائلی معتبرین بھی موجود تھے آئی جی ایف سی بلوچستان شاہد اعجاز نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے عوام سیکیورٹی فورسسز کے ساتھ تعاون کریں۔

تاکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سے اکیسویں آہینی ترمیم بل بھی منظور کی جاچکی ہے اور جلد ملٹری کورٹ کاقیام عمل میں آئے گا انہوں نے کہا کہ سبی صوبے کا پر امن شہر ہے اور یہاں پر بھی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے چاکر روڈ بم دھماکہ اور بارہ ربیع الاول کے دوران برآمد ہونے والے بم جیسے واقعات کے صدباب کے کیلئے ہم سب کو ملکر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سبی میں امن وامان کو قائم کرنے کیلئے عوام سوشل ورکربڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایف سی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں کوہلو ،میں اڑھائی ہزار ،ڈیرہ بگٹی ،سوئی میں تین ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جن کو ایف سی انٹر نیشنل سطح پر معیاری تعلیم سے آراستہ کررہی ہے۔

جبکہ سبی ایف سی کی جانب سے بچوں کو کمپیوٹر کورس کرایا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سرکاری سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور نئی نسل کو سیدھی راہ پر لگایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ترقی کی جانب گامزن کرکے ترقی کے منازل طے کریں

Skayuts Mess Farewell Ceremony

Skayuts Mess Farewell Ceremony