حافظ آباد سے اغوا کی گئی 7 سال کی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد سے اغوا کی گئی سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔مقتولہ کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی ہے۔

مقتولہ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواکیا تھا۔ حافظ آباد میں میاں دا کو ٹ کے رہائشی محنت کش قیصر رحمانی کی سات سالہ بیٹی گزشہ شام گھر سے باہر چیز لینےگئی لیکن گھر واپس نہ آئی ،بچی کے اہلخانہ نے اس کی تلاش کے لئے رات بھر مساجد میں اعلانات کروائے لیکن وہ نہ مل سکی ۔سٹی پولیس کو واقعے کی رپورٹ کی گئی۔

لواحقین کے مطابق پولیس نے بھی کوئی خاص کارروائی نہیں کی۔ بچی کو اغواکرنے والوں نے مبینہ زیادتی کے بعد بےدردی سے پتھر مار مار کر قتل کیا اور لاش قریبی کھیتوں میں پھینک دی ۔بچی کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔