ایمپلیفائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے خطیبوں کی گرفتاری کا حکم

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی طاہر عالم کی جانب سے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 50 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کے خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات سپیکرز کے غلط استعمال پر درج کئے گئے ہیں۔ آئی جی کی ہدایت کے بعد ایس ایچ اوز نے گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔