خصوصی بچے کی موسیقی سے لگائو پر مبنی کتاب کی رونمائی

Song In His Soul

Song In His Soul

کراچی (جیوڈیسک) موسیقی سے دلی لگاؤ رکھنے والے خصوصی بچے حسن کی زندگی پر لکھی جانے والی اثر انگیز کتاب سونگ ان ہزسول کی تقریب رونمائی میں ادبی، سماجی اور سیاسی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہور کالم نگار اور تجزیہ کار ایس ایم شاہد نے اپنی کتاب کا عنوان سونگ ان ہزسول رکھا گیا ہے۔

کتاب کی تحریک بننے والا خصوصی بچہ حسن درحقیقت مصنف کا نواسہ ہے ۔خصوصی بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات اور معروف دانشور جاوید جبار نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے اندر بے شمار خصوصیات ہوتی ہیں، ضرورت صرف تھوڑا سا وقت اور شفقت دینے کی ہوتی ہے۔ تقریب رونمائی میں موجود پبلشر پرویز اقبال کہتے ہیں کہ منفرد عنوان سے شائع ہونے والی اس کتاب کو شائع کرنا انکے لیے فخر کا باعث ہے۔

معذور بچے سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اسپیشل چائلڈ حسن کی شخصیت پر لکھی جانے والی کتاب کے ناصرف موضوعات انوکھے ہیں بلکہ یہ کتاب اسپیشل بچوں کے اندر چپھی خصوصیات کو بھی نمایاں کرنے میں بھی اہم کردار ادار کر رہی ہے۔