بحرین (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی،جس میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی شاہ بحرین کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی بحرین کے شاہ کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس رواں سال کے آخر میں اسلام آباد میں ہوگی۔ دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے دیا۔ ایوارڈ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔