حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں تیسرا فریق بننے کو تیار ہیں، خورشید شاہ

Syed Khurshid Shah

Syed Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے ساری باتیں مان لیں، تحریک انصاف کہتی ہے کہ ایک بات نہیں مانی گئی، دونوں سچ بول رہے ہیں تو مذاکرات میں تیسرا فریق بٹھالیں، پیپلز پارٹی تیار ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کی حقیقت جانے کے لیے پیپلز پارٹی تیسرا فریق بننے کو تیار ہے ، عمران خان نے فوجی عدالتوں کےقیام کی ہم سے بڑھ کر حمایت کی۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کےارکان کی غیر حاضری کے خلاف کوئی تحریک نہیں لائیں گے، عمران خان کو اسمبلیوں میں واپس جانے کا راستہ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔