پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نجی ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کا تنخواہیں نہ دینے اور تشدد کرنے پر احتجاج رجانہ روڈ بلاک تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع نجی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کا تنخواہیں نہ دینے اور ملز انتظامیہ کے تشدد کے خلاف احتجاج، احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مزدوروں نے آگ لگا کر رجانہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے کئے بلاک کر دیااور ٹیکسٹائل مل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مل میں کام کرنے والے مزدوروں نے میڈیا کو بتایا کہ مل انتظامیہ ایک ماہ سے ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر رہی کہ اس سلسلہ میں جب انتظامیہ سے تنخواہوں کا مطالبہ کیا تو رات کے وقت افسران نے پوری شفٹ کے مزدوروں کو یہ کہہ کر فارغ کر دیا کہ اب آپ کی ضرورت نہیںآپ کا حساب کیا جا رہا ہے تووجہ پوچھنے پر مزدوروں سے موبائل فونز چھین لئے گئے اور ملز کے سیکیورٹی گارڈز کی طرف سے کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جسم پر ٹھنڈا پانی بھی ڈالتے رہے اور بعد میں اسلحہ کے زور پر سفید کاغذوں پر انگوٹھے بھی لگوا لئے ہمارا سامان اٹھا کر ملز سے باہر پھینک دیا جس پر مزدورں نے احتجاج کرتے ہوئے رجانہ روڈ کو کئی گھنٹے تک بلاک کئے رکھا جس پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے تھے۔