کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر میں “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کا با قاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن جمیل نے فٹ کو کک لگا کر کیا اس موقع پر کھیلے گئے۔
افتتاحی میچ میں نیشنل بنک کی ٹیم نے میزبان کلب کالونی اسپورٹس کو 4-3سے شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کیا کھیل کے دوران فاتح ٹیم کے ذین نے 2جبکہ نعمان اور عثمان نے ایک ایک گول اسکور کئے اور کالونی اسپورٹس کے تحسین ،طفیل اور عادل نے گول اسکور کئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن جمیل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اسپورٹس سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے ۔نیشنل بن آف پاکستان کھیل کے ہر شعبے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہیگا انہوں نے ملکی سطح پر فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی خصوصاً ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام کو مبارکباد پیش کیا۔
اس موقع پر تقریب میں موجود کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مہمان خصوصی محسن جمیل نے کہاکہ آج کے نوجوانوں پر ملک کی ترقی اور نیک نامی کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہنر اور جوہر کے ذریعے اپنا اور اپنے ملک کانام روشن کرسکتے ہیں اس موقع پر افتتاح تقریب میں نائب صدر نیشنل بنک آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن نوید طیب ،اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان،این بی پی کے فٹ بال کوارڈینٹر قمر علی ،صدر کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب گلفراز احمد خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،عظمت اللہ خان ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ عبید اللہ خان ،ممبراجمیل خٹک،ایم اے خالد ،امیر محمد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض نصیرعمر بلوچ،عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔