مختلف الزامات کے تحت متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے

Arrested

Arrested

سیالکوٹ (جیوڈیسک) مختلف الزامات کے تحت متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے سیالکوٹ کے علاقہ چائنہ چوک سے نشہ میں غل غپاڑہ کرنے والے سجاد اور وحید موضع گنہ کلاں سے لائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عدیل، اکبر آباد سے حافظ شہباز، ہری پور سے حافظ خاور اور کرم آباد سے فرقان اور موضع پڈال سے بوٹا ،گوہد پور سے ون ویلنگ کرنے پر رجب علی کو گرفتار کرکے اسکی موٹر سائیکل قبضہ میں لی گئی۔

عالم چوک میں عثمان سے 1125 گرام بھکی، چوک امام صاحب میں آصف سے 5 لٹر شراب، ساہووالی کے آصف سے 5 لٹر شراب اور ہاکی گرائونڈ میں آصف سے ایک پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔