کے الیکٹرک نے وفاقی محستب کی رٹ چیلنج کر دی

K Electric

K Electric

کراچی (حفیظ خٹک) کے الیکٹرک نے وفاقی محستب کی رٹ چیلنج کرتے ہوئے اپنے خلاف کئے جانے والے تمام فیصلوں کو مسترد اور ان پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر دیا دوسری جانب کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی اور مظالم کا شکار ہزاروں صارفین مایوسی کے باعث ذہنی و نفسیاتی مریض اور حسرت ویاس کی تصویر بن گئے سال 2014 کے دوران ہزاروں صارفین نے کے الیکٹرک کی زائد بلنگ، بجلی کے کنکشن منقطع کرنے اور بھاری بھتہ وصول و بلا جواز تنگ کرنے پر وفاقی محتسب کو درخواستیں پیش کیں اور طویل انتظار کے بعد جاری ہونے والے وفاقی محتسب کے آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہو سکنے پر متاثرین نے کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں تاہم وفاقی محتسب کے سخت احکامات کے باوجود کے الیکٹرک نے وفاقی محتسب کے کسی ایک بھی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

اپنی من مانیوں کا سلسلہ جاری رکھا گلشن اقبال کراچی کے رہائشی جعفر کا کہنا ہے کہ زائد بلنگ کے خلاف اس نے 13 جون 2014 کو وفاقی محتسب کو درخواست دی جس پر وفاقی محتسب نے کے الیکڑک سے جواب طلب کیا کے الیکٹرک صارف کو بھیجنے گئے زائد بل کا کوئی خاطر خواہ جواب پیش نہ کر سکی جس پر وفاقی محتسب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل مشتاق احمد نے صارف جعفر کی درخواست KHI/0001574/14 MA.408 پر کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے صارف کع میٹر ریڈنگ کے مطابق نیا بل جاری کرنے کا حکم دیا جبکہ اندرون 30 یوم مذکورہ حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی لیکن کے الیکٹرک نے نہ صرف وفاقی محستب کے مذکورہ فیصلے ہی کو مسترد کر دیا بلکہ صارف کا کنکشن بھی منقطع کر دیا۔

گلشن اقبال کی ایک اور رہائشی خاتون مسمات ذہین فاطمہ کی درخواست KHI/0001215/14 MA.404 پر بھی وفاقی محستب نے 16 اکتوبر 2014 کو کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے 30 یوم کے اندر صارف کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی جسے کے الیکٹرک نے نظر انداز کرتے ہوئے ضعیف العمر خاتون سے صارف جعفر کی طرح بھاری نذرانہ طلب کیا جبکہ بھتہ نہ دینے پر کے الیکٹرک کے مجدد اقبال، عمار، عرفان اور عقیل نے خاتون کی بجلی کا کنکشن منقطع کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مسقط میں ساری زندگی گزار کر عرصہ 25 سال بعد پاکستان لوٹنے والے ضعیف العمر جمیل شیخ نامی کے الیکٹرک کے ایک اور صارف نے اچانک ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل وصول ہونے کے خلاف وفاقی محتسب کو درخواست دی صارف جمیل شیخ کی درخواست نمبر KHI/0003383/14 MA.946 زیر سماعت ہونے کے باوجود کے الیکٹرک نے ضعیف العمر شہری کی بجلی منقطع کر دی اور 25 ہزار روپے بھتہ وصولہ کرنے کے بعد بجلی بحال کی جس کی فوری شکایت صارف نے وفاقی محستب سے کی سے کی تاہم وفاقی محستب نے کے الیکٹرک کے خلاف یہ کہہ کر کسی کاروائی سے انکار کر دیا کہ وہ محدود اختیارات کے باعث مجبور ہیں۔