ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ، سعودی عرب اور سپین کے ڈرائیور نے کامیابی حاصل کر لی

Dakar Rally

Dakar Rally

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ڈاکار ریلی کے چوتھے مرحلے میں سعودی عرب کے ڈرائیور اور سپین کے رائیڈر نے فتح حاصل کر لی۔ ریس کے آغاز میں آنجہانی رائیڈر مائیکل ہیرنک کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی میں ہلاک ہونیوالے بائیک رائیڈر مائیکل ہیرنک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 39 سالہ پولش رائیڈر مائیکل موٹر بائیک ریس کے تیسرے مرحلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

کار ریس کے چوتھے مرحلے میں شرکاء کو ارجنٹائن سے چلی کے علاقے کوپیاپو تک 314 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ریس میں سعودی عرب کے یزید ال راج نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جنوبی افریقہ کے گینیل ڈی ویلیئرز دوسرے اور قطری ڈرائیور نصیر ال آتیاہ تیسرے نمبر پر رہے۔

بائیک ریس میں ایونٹ میں سپین کے جون بیریڈا نے دو منٹ کی برتری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ انہوں نے ہم وطن رائیڈر مارک کوما کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی ۔ چلی کے پیبلو تیسری پوزیشن پر رہے۔