عمران خان کے نکاح خواں بنی گالہ پہنچ گئے

 Imran Khan And Rehman Khan

Imran Khan And Rehman Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے نکاح خوان مفتی سعید بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کے نکاح خوان مفتی سعید کا بنی گالہ پہنچنے پر کہنا تھا کہ جس خوشخبری کا تمام لوگوں کو انتظار ہے اسی کے آغاز کے لئے ہم یہاں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عمران اور ریحام خان کی شادی کی خبریں میڈیا پر زینت بنی ہوئی ہیں جس سے متعلق نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔