فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت، دہشتگردوں کی فہرست طلب

Jail

Jail

کراچی (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے کراچی سے دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ محکمہ داخلہ نے خطوط بھیج دیئے۔ کراچی میں فوجی عدالتوں کے قیام اور ان میں مقدمامت کی سماعت کے حوالے سے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

محکمہ داخلہ آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات کو خطوط تحریر کر کے کراچی میں دہشت گردوں کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ جیلوں میں کتنے دہشت گرد قید ہیں بتایا جائے۔

جبکہ زیر حراست دہشت گردوں کی قومیت اور ڈومیسائل کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنے خطوط میں سزائے موت اور معمولی سزا پانے والے دہشت گردوں کی تعداد کے حوالے سے بھی تحریر کیا ہے۔