چوہدری بابر مشتاق کلیر انٹرنیشنل جٹ کونسل UK کے جنرل سیکریٹری منتخب

Ch Babar Mushtq Clare

Ch Babar Mushtq Clare

فیصل آباد (فضان ملک) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق طالب علم رہنماء چوہدری بابر مشتاق کلیر انٹرنیشنل جٹ کونسل UKکے جنرل سیکریٹر ی منتخب ہو گئے ان کا انتخاب لندن میں ہونے والے انٹرنیشنل جٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔

جنرل کونسل کے اراکین نے ان کی جٹ برادری کے اتحاد کے لیے کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو نئی ذمہ داری سونپیجنرل سیکریٹری منتخب ہو نے کے بعد چوہدری بابر مشتاق کلیر نے کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم جٹ برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے چوہدری فیصل ریاض وڑائچ پہلے ہی انٹرنیشنل جٹ کونسل UKچیئر مین منتخب ہو چکے ہیں۔