بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 08/01/2015

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر کے معروف ایر یا کو ٹھی موڑ سے 70 سالہ نا معلو م بو ڑ ھے شخص کی نعش برآمد متو فی تقر یباً6 سا ل سے کو ٹھی مو ڑ سے گجرا ت رو ڈ پیٹرو ل پمپ تک فٹ پا تھ پر سو کر را ت گزا رتا تھا گز شتہ روز شدید سردی سے بچنے کے لئے بو ڑھے شخص نے آگ جلا ئی جو اچا نک بڑ ھک اٹھی اور بو ڑھے شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جا ئے واقعہ کے قر یب چند لو گو ں نے آگ بجھا ئی لیکن بوڑھے شخص کا جسم آگ سے جھلس چکا تھا زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے جا ں بحق ہو گیا حا دثہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی چو ہدر ی منیراحمد نفر ی کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گے اور نعش کو1122کے اہلکا روں نے سو ل ہسپتا ل پہنچایا جہا ں پو سٹ ما رٹم کے بعد جنگلا ت والے قبر ستا ن میں امانتاًسپرد خا ک کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج الحق کے دورہ بھمبر کے موقع پرجلسہ عزم انقلاب ضلع بھمبر ہی نہیں آزادکشمیرکی سیاست کا رخ متعین کرے گا ،سالہا سال سے قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر جس طرح لوٹا جا رہا ہے اب اسے مزید نہیں چلنے دیں گے ،نوجوان طبقے کو نظر انداز کر کے اقربا پروری اور کرپشن کو رواج دیا گیا،جماعت اسلامی اس جلسہ کے ذریعہ عوامی سطح پربھرپور مہم چلائے گی تاکہ عوامی حقوق غصب کرنے والی موجودہ کرپٹ لاٹ سے نجات دلائی جا سکے ،اس وقت جماعت اسلامی ہی واحد سیاسی جماعت ہے ،جس کے پاس ملک کی خوش حالی اور مسائل سے نکلنے کا واضح ایجنڈا موجود ہے ،نوجوان اور باشعور طبقہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے ،انہیںحقیقی تبدیلی نظر آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فرید احمد اور ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر ریاض احمد مرزا ،امیر حلقہ ایل اے سات بھمبرچوہدری محمد فرید اور اسلامی جمعیت طلبہ بھمبر کے ناظم حسنین شبیر مرزا کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جنوری آزادکشمیر کے لیے بالعموم اور بھمبرکے لیے بالخصوص ایک تاریخ ساز دن ہو گا ،جب ضلع بھمبر کے ہزاروں لوگ کرپشن اور ظلم کے خلاف لڑنے کا عہد کریں گے اور عوام اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گے ،انہوں نے کہا کہ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے ،عدم تحفظ کی شکار قوم کو تحفظ دینے کی ضمانت دیں گے،ہمیں اب کھوٹے سکوں کو پہچاننا ہو گا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اس ملک پر قابض ہیں اور دونوں ہاتھوں سے وسائل لوٹ رہے ہیں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ سراج الحق کا کردار پاکستانی عوام کے سامنے ہے موجودہ لیڈر شپ میں وہ رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوامی رائے بدل رہی ہے پلڈاٹ کا سروے کچھ اور اشارے دے رہا ہے یہ جمہوریت کے دعوے داروںکی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے ،پلڈاٹ نے جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جمہوری پارٹی قرار دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام تیزی سے جماعت اسلامی کے قریب آ رہے ہیں جو پاکستان و آزادکشمیر کے بہتر مستقبل کی علامت ہے ،جماعتی رہنمائوں نے کہا کہ باب کشمیر پل کے ملحقہ احاطہ میں ہونے والے جلسہ عزم انقلاب میں میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی شریک ہوں گی جو تبدیلی کے لیے موثر کردار ادا کریں گی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سینئر وزیر حکو مت چو ہدر ی محمد یا سین کی طرف سے وزیر اعظم کی مو جو دگی میں سیکر ٹر ی حکومت کے سا تھ نازیبا رو یہ اور حملہ کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں یہ ریاستی تا ریخ میں پہلا واقع ہے کہ وزیر حکومت نے سینئر بیو رو کر یٹ کے سا تھ بد تمیز ی کی ملا زم اور حکومت میں گڈ گو رننس ہو نی چا ہئے ایک طرف منتخب حکومت ہے اور دو سری طر ف ریا ست کے ملا زمین ہیں معا ملہ قا نونی طر یقے سے حل ہو نا چا یئے ہمیں مر کز ی تنظیم کو حکم کر ے گی اس کے مطا بق عمل کیا جا ئے گا اس واقعہ کی انکوائری کر کے وزیر حکومت کو بر طرف کر کے سزا دی جا ئے تما م ملا زمین بلا تفر یق سرا پا احتجا ج ہیں ہم وزیر اعظم اور چیف سیکر ٹر ی سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ اس معا ملہ کی غیر جا نبدا رانکوا ئر ی کروا کر ملا زمین کے اندر پا ئی جا نے وا لی بے چینی ختم کروا ئی جا ئے یہ معاشر ے میں اچھا تا ثر نہیں ہے سر حد کی دو سر ی پا ر بھی اچھا تا ثر نہیں جا تا یہ احتجا ج اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک یہ با ت کسی منطقی انجا م کو نہیں پہنچ جا تی ان خیا لا ت کا اظہا ر ریو نیو آفیسر کے را ہنما اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود خا ن نے ضلع بھمبر کے آفیسرا ن وملا زمین کے احتجا جی کیمپ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا احتجا ج سے چو ہدری فا روق ایس ڈی او ،صدر فا ریسٹ گا رڈایسوسی ایشن را جہ ناصر مقصو د خا ن ،صدر پٹوا ریا ں وقانو ن گو ئیا ں محمد طا رق بیگ ،جنر ل سیکر ٹر ی را جہ مظہر اقبا ل ،با بو فیصل ودیگر نے بھی خطا ب کیا احتجا ج کے دو را ن تما م محکمہ جا ت کے آفیسرا ن وملا زمین ے سیا ہ پٹیا ں باند ھ رکھی تھی اور سینئر وزیر کے خلا ف اور سیکر ٹر ی حکومت فیاض احمد عبا سی کے حق میں نعر ہ با زی کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر میں میر ٹ ،قا نو ن اور انصا ف دیو انے کا خواب ہے جسکا عملی ثبو ت وزیر اعظم سیکر ٹر یٹ میں پر نسپل سیکر ٹری فیا ض عبا سی سے ہونے وا لا انتہا ئی نا پسند ید ہ واقع ہے جس میں سینئر وزیر چو ہدر ی محمد یا سین نے فیا ض عبا سی پر حملہ کر کے زدوکو ب کر نے کی کوشش کی اور اس طر ح یہ واقعہ آزاد کشمیر میں مو جو دہ سیا سی نظا م کی بہت بڑ ی نا کا می ثا بت ہوا ہے ان خیا لا ت کا اظہار کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ تحر یک آزاد ی کشمیر کی نا کا می میں بھی سیا ستدا نو ں کا کر دا ر ہمیشہ مشکو ک رہا ہے اور آزاد کشمیر حکومت بھی آج بر ی طر ح نا کا میو ں سے دو چا ر ہے گڈ گو رننس دیو انے کا خو اب بن کر رہ گیا ہے انہو ں نے کہا کہ وفاق پا کستا ن جو آزاد کشمیر کے عو ام پر اپنی مر ضی سے اپنے مفا دا ت کے تحفظ کے لئے مسلط کر تا ہے اس لئے وفا ق پا کستا ن کو آزاد کشمیر کے عو ام پر اعتماد کر نے سے ہی آزاد کشمیر کے عو ام کا اعتما د پا کستا ن پر بحا ل ہو گا ورنہ نفر تو ں میں اضافہ ہی ہو گا اس لئے میر ٹ ،قانون اور انصا ف کی با لا دستی کو قائم کر نے کے لئے ہنگا می طو ر پر اقداما ت کئے جا ئیں وزیر اعظم سیکر ٹریٹ میں ہو نے والے واقعہ پر بھی خا مو شی اختیا ر نہیں کر نی چا ہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ نو ن آزاد کشمیرکے مر کز ی صدر را جہ فا روق حیدر خا ن12جنوری سے16جنوری تک بھمبر کا تفصیلی دو رہ کر یں گے دو رے کے دو را ن تنظیمی ورکروں اور کا رکنوں سے ملاقا تیں کر یں گے تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ نو ن آزاد کشمیر کے مر کز ی صدر را جہ فا روق حیدر خا ن 12جنو ری کو5رو زہ دو رے پر بھمبر پہنچیں گے جا تلا ں ہیڈ پر کا رکنو ں کی بڑ ی تعداد انکا استقبا ل کر ے گی انہیں جلوس کے ہمرا ہ بھمبر لا یا جا ئیگا جہا ں وہ کا رکنوں سے ملاقا تیں کر یں گے اور شام کو بر نا لہ رو انہ ہو نگے جہا ں را ت کو قیا م کے بعد صبح 14جنو ری کو بر نا لہ ہاوس میں کا رکنو ں سے خطا ب اور ملاقا تیں کرینگے اور14 جنوری کی شا م کو بھمبر پہنچیں گے اور رات بھمبر قیا م کر ینگے جبکہ15جنو ری کو صبح سما ہنی کے لئے روا نہ ہو نگے جہا ں را ت کو قیا م کر ینگے 16جنو ری کو کا رکنوں سے خطا ب اور ملاقا تیں کر یں گے جبکہ16جنوری کی شا م کو میر پو ر روا نہ ہو جا ئیں گے۔

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News