واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ مسائل کا ڈھیر بن چکا ہے۔ حبیب اللہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر سٹی ایریا 128 کے صدر حبیب اللہ نے صوبائی حلقہ PS-128میں واٹر اینڈ سیوریج اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر پرزور احتجاج کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہاکہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے اور ہر جگہ سیوریج کے مین ہولز کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مسائل سے دو چار ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماء حبیب اللہ نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی بلدیات کی نااہلی کی وجہ سے علاقے میں مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

حلقے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی عدم انجام دہی کی وجہ سے علاقہ کچرے کے ڈھیر اور کھنڈر بن چکا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء حبیب اللہ نے کہاکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی بلدیاتی ادارے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتے تو علاقہ عوام کے ہمراہ پیپلز پارٹی سخت احتجاج کرے گی حبیب اللہ نے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سے اپیل کی کہ حلقہ PS-128کی عوام کو سیوریج اور بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری نوٹس لیں اور علاقہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرائیں۔