سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

Sri Lanka

Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ صدارتی انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ سٹیشنز پر دو لاکھ سرکاری افسر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پینسٹھ ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ انتخابات میں صدر مہندا راجہ پاکسے کا مقابلہ رکن پارلیمان میتھیری پالا سری سینا سے ہے۔