پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی رسالے پر حملے کے بعد دنیا کے کئی اخبارات اوررسائل نےتوہین آمیزخاکے چھاپنے سے انکار کردیا ہے۔ فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو نے توہین آمیز خاکے چھاپے ،مبینہ طور پرجس کے بعد تین مسلح افراد نے رسالے کے دفتر میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کےمطابق اس حملے کے بعد بھی دو مزید اخباروں نے توہین آمیز خاکےشائع کئے، لیکن امریکا کے بڑے اشاعتی اداروں اور اخبارات نے توہین آمیزخاکے جاری کرنے سے انکار کردیاہے۔ نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جنرل ، رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کاکہناہے کہ وہ کوئی ایسا میٹریل یا کارٹون شائع نہیں کرنا چاہتے۔
جس سےکسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ ہفتہ وار فرانسیسی جریدہ چارلی ہیبڈو پہلے بھی سیاسی اور مذہبی رہنمائوں سے متعلق متنازع مواد شائع کر چکا ہے ، صرف یہی نہیں کئی بار توہین رسالتﷺ کا بھی مرتکب ہوا ہے۔