سڈنی ٹیسٹ، بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 342 رنز بنا لئے

Sydney Test

Sydney Test

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 342 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا کی اننگز برتری ختم کرنے کے لیے اسے مزید 230 رنز درکار ہیں۔

سڈنی میں جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان بھارت نے ایک کھلاڑی آؤٹ پر 71 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ بھارتی بلے بازوں لوکیش راہول اور ویرات کوہلی نے سنچریاں سکور کر ڈالیں۔ راہول 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی 140 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

روہیت شرما 53 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 572 رنز کے ساتھ پہلی اننگز ڈیکلئیر کی تھی ، جس میں ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔