بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں بجلی کے ادارے کے نڈرکارکنوں نے اونچائی پر بجلی کے تار کے درمیان اسپیسرز نصب کرنے کا پرخطر کام باخوبی انجام دیدیا۔
چین میں تبت اور سی چوان سے گزرنے والی پاورگرڈ کو اسپیسرز سے جوڑنے کے لیے بہادر اور بےخوف کارکنوں نے کمال مہارت سے ڈیوٹی نبھائی۔ انھوں نے 2سو میٹر طویل بجلی کے تاروں کو آپس میں ٹکرانے سے روکنے کے لیے اسپیسرز نصب کئے۔ بجلی کے یہ تار ایک ہزار میٹر سے زائد بلندی پر 2 ٹاورز پر نصب تھے۔