اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردوں سے رابطے اور دیگر جرائم کے لیےافغان موبائل فون سموں کا غیر قانونی استعمال روکنے کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ایک شہری صائم الحق ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر سماعت کی ،اس میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ افغان موبائل فون کے سموں کے غیر قانونی استعمال کے باعث جرائم بڑھ رہے ہیں۔
دہشت گرد بھی آپس میں رابطوں کے لیے یہی سمیں استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں ٹریس نہ کیا جا سکے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔